ناندیڑ: ۹؍دسمبر (نامہ نگار)سکھ مذہب کے دسویں گرو ٗ گوبند سنگھ جی کا
گرودوارہ جو ناندیڑ میں موجود ہیں وہ دنیا بھر میں مشہور ہے ۔ ناندیڑ میں
بڑے پیمانے پر ملک و بیرون ملک سے سکھ زائرین گرودوارہ درشن کیلئے روزانہ
آتے ہیں ۔ ناندیڑ سے فوری ہوائی سرویس شروع کرنے کا مطالبہ ناندیڑ کے ایم
پی اشوک چوہان نے مرکزی وزیر ہوابازی ڈاکٹر مہیش شرما سے کیا ہے ۔ اشوک
چوہان نے اپنے مکتوب میں بتایا کہ ناندیڑ شہر میں گروتاگدی کے دوران تمام
تر سہولیات سے آراستہ انٹرنیشنل طرز کااےئرپورٹ ناندیڑ میں تعمیر کیا گیا
تھا ابتداء میں کنگ فشر کمپنی نے ناندیڑ سے اپنی ہوائی سرویس چلائی تھی ۔
کنگ فشر
کمپنی بند ہونے کے بعد گو اےئرلائنس اور اسپائس جیٹ نے بھی ناندیڑ
سے ممبئی ، ناگپور ، دہلی کیلئے اپنی ہوائی سرویس مہیا کرائی تھی ۔ مگر
گزشتہ سال سے ناندیڑ اےئرپورٹ سے گو اےئرلائنس نے اپنی ہوائی سرویس بند
کردی ہے ۔ چونکہ ناندیڑ سے اےئربس کی ہوائی سرویس رکھی گئی تھی جو
۱۸۰؍نشستوں پر مشتمل تھی ۔ اگر ناندیڑ سے ۹۰؍نشست والی اے ٹی آر ہوائی
سرویس شروع کی جاتی ہے تو کمپنی کو بھی مالی نقصان نہیں ہوگا ۔ اس بات کے
مدنظر اےئرانڈیا کمپنی ناندیڑ سے اپنی سرویس ممبئی ، دہلی اور امرتسر کیلئے
شروع کرتی ہے تو مسافروں کو بھی فائدہ ہوگا اور اےئرانڈیا کو بھی ناندیڑ
اےئرپورٹ سے مسافر مہیا ہوں گے ۔